ویب ڈیسک – پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 48رنز شکست دے دی۔ اس سے پہلے پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز سکور کئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور ایک اچھا مجموعہ بورڈ پر لگاناے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستانی اوپنرز نے کھیل کا آغاز عمدہ بیٹنگ سے کیا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور فخر زمان نے اچھی شروعات فراہم کی۔ فخرزمان 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کے 202 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی ۔ پاکستانی بائولرز نے کسی بھی کیوی بیٹسمین کو جم کر کھیلنے کا موقع نا دیا اور پوری ٹیم 153 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 48 رنز سے جیت کر اس ٹور پر اپنی پہلی جیت حاصل کی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز 5-0 کے مارجن سے جیتی اور پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کوشکست دوچار کیا تھا۔