2 دن میں 50 کروڑ، پدماوتی کا نیا ریکارڈ

ویب ڈیسک – تمام تر مخالفتوں اور احتجاجی مظاہروں کے آخر کار پدماوتی بھارت میں سینما گھروں کی زینت بن گئے اور صرف 2 دن ریکارڈ 50 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

سنجے لی لا بھنسالی کی فلم پدماوتی ریلیز سے قبل ہی شدید تنازعات کی زد میں تھی جس کے باعث گجرات، راجھستھان اور دیگر کئی بھارتی ریاستوں میں ریلیز ہی نہیں کی گئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں دیپکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر کپور شامل ہیں۔ دیپکا نے اس فلم میں ایک مہارانی کا کردار ادا کیا ہے اور رنویر کپور برصغیر کے بادشاہ علائوالدین خلجی کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

مہارانی پدماوتی اور علائوالدین خلجی کے گرد گھومتی اس فلم کی کہانی ہی اصل میں تنازعہ کی وجہ ہے جس کے باعث پورے ہندوستان میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.