آسٹریلین اوپن : راجر فیڈرر کی فائنل تک رسائی

ویب ڈیسک – ٹینس اسٹار اور آسٹریلین اوپن کے دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر سیمی فائنل میںجنوبی کوریا کے ہیون چنگ کے زخمی ہوکر مقابلے سے دستبردار ہونے کے نتیجے میںکیریئر کے 30ویںگرینڈ سلام فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل کے دوران ہیون چنگ، جو کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جنوبی کوریائی کھلاڑی تھے،دوسرے سیٹ میں2-5 کے پوائنٹ پر بائیں پاوں میں تکلیف کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اور دستبردار ہو گئے۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ3-6سے جیتا تھا۔ہیون چنگ کا اس طرح ریٹائر ہو جانا شائقین اور خاص طور جنوبی کوریا والوں کےلئے افسوسناک ثابت ہوا ۔ میچ میں فیڈرر پوری طرح چھائے ۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کروشیا کے مرین کلچ سے ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.