ویب ڈیسک – لاہور کے شہری ہو جائیں محتاط کیونکہ شہر پر اب نیا خطرہ منڈلا رہا ہے اور خطرہ ہے سوائن فلو کا۔ لاہور شہر میں ایک سوائن فلو کا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد شہر میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد اب 35 ہو گئ ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سروسز ہسپتال کی ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ جبکہ دوسرا کیس ڈاکڑ ہسپتال میں دیکھنے میں آیا ہے۔ متاثرہ مریضوں کے نام ڈاکٹر شہربانو اور سید زاہد علی ہے۔
مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونو مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہر لاہور میں 35 سے زائد سوائن فلو کے مریض دیکھنے میں آئے ہیں جن میں سے 5 مریض ایسے ہیں جو اس جان لیوا مرض سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔