
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرا ٹی ٹونٹی ہرا کے سیریز 2-1 سے جیت لی
ویب ڈیسک – پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی. پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 182 کا ٹارگٹ دیا. جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اورز میں 163 بنا سکی.
اس سریز کی جیت کے ساتھ ہی پاکستان ٹی ٹونٹی میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرلی. اب پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر ہر آگیا ہے.
پاکستان کی جانب سے فخر زمان ایک مرتبہ پھر ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 46 رنز سکور کئے. کپتان سرفراز احمد 29 اور عمر امین نے 21 رنز سکور کئے.
182 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز تو اچھا تھا مگر وہ زیادہ دیر پاکستانی بائولنگ کا مقابلہ نا کر سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنا سکی. مارٹن گپٹل نے 59 رنز بنائے لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سیریز کی شکست سے نا بچا سکے.
شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا. محمد عامر کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا .