پاکستان کی امداد ختم کرنے کا بل امریکی سینٹ میں پیش

ویب ڈیسک – امریکہ ہو یا پاکستان دونوں ہی ملکوں کے ایوانوں میں آجکل ایک دوسرے سے تعلقات پر بحث جاری نظر آتی ہے۔ اس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب امریکی سینیٹر رینڈ پال نے سینٹ پاکستان کی 2 ارب

ڈالر کی امداد روکنے کے ساتھ مستقل بنیادوں پر پاکستان کی امداد کو ختم کرنے کی سفارش کی اور اس سلسلے میں ایک بل پیش کیا گیا۔
امریکی سینیٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بل کی مدد سے امریکن اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر اور امریکہ کی اسٹیٹ ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیاتی فنڈز کے 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کے اعلان کو بھی ختم کرنے کا امکان ہے۔
سینیٹر رینڈ پال کا کہنا ہے کہ انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے، اسی بنا پر وہ یہ بل ایوان میں لے کر آئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی پاکستان کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک چکی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.