افغان دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا، 40 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک – افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا۔ کابل میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔
حملے کے زخمیوں مختلف اسپتالوں علاج کے لیا گیا ہے تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک ہے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.