غذائیں اور مشروبات جن کے استعمال احتیاط لازم
یہ خبر لائیک کریں

ایک متوازن غذائی نظام کو اپنانا اور بالخصوص کھانے پینے میں صحت مند عادات کو اختیار کرنا یقینا مثالی وزن اور بہتر صحت برقرار رکھنے کے لیے نہایت مفید ہے۔ تاہم “صحت بخش” غذاؤں کو بھی اگر غلط وقت پر استعمال کیا جائے تو اس کے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” نے غذائی ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف نوعیت کی غذاؤں کو کھانے کے حوالے سے ان کے مناسب اوقات کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ ماہرین نے 10 چیزوں کو ان کے صحیح وقت پر نہ کھانے سے خبردار کیا ہے۔

1- کیلا

کیلا “antacids” سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ معدے کی جلن کے احساس میں کمی لاتا ہے۔ دن کے دوران کیلا کھانا نہایت مفید ہوتا ہے اور جسم کو سرگرم رہنے کے لیے مطلوب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم رات کو کیلا کھانا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں نزلہ اور کھانسی شامل ہیں۔ لہذا رات کے وقت کیلا کھانے سے گریز کرنا چاہیّے۔

2 – مکھن

دن کے اوقات میں مکھن کھانے سے ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور معدے کی صحت اچھی رہتی ہے۔ تاہم رات کے وقت مکھن کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے ، معدے میں جلن محسوس ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے سانس لینے کے عمل پر بھی اثر پڑتا ہے اور نزلہ اور کھانسی بھی ہو سکتی ہے۔

3 – سبز چائے

سبز چائے کا فوائد سے بھرپور ہونا سب کے سامنے ہے۔ تاہم اگر سبز چائے کو صبح میں خالی معدے کے ساتھ پیا جائے تو اس کے نتیجے میں جلن اور خشکی محسوس ہوتی ہے۔ لہذا بہتر ہے کہ اسے بھرے پیٹ پر دن کے بقیہ اوقات میں استعمال کیا جائے۔

4 – چاول

غذائی ماہرین کے مطابق جہاں تک ممکن ہو رات کے وقت چاول کھانے سے گریز کریں۔ رات کے وقت چاول کھانے سے پیٹ میں اُپھار محسوس ہوتا ہے اور نیند میں خلل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں چاول کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے کیوں کہ اس کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

5 – دودھ

دودھ کے بے شمار فائدے ہیں تاہم دن کے وقت دودھ پینے سے عموما سستی پیدا ہوتی ہے اس لیے کہ یہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔ البتہ رات کے وقت ایک گلاس دودھ پینے سے جسم کو آرام ملتا ہے۔

6 – سیب

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیب بہت سے فوائد اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ شام کے وقت سیب کھانے سے معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے اس لیے کہ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح کو بڑھا دیتا ہے۔ تاہم دن کے وقت سیب کھانے سے آنتوں کی کارکردگی اچھی ہو جاتی ہے۔

7 – گہری بھوری چاکلیٹ

گہری بھوری چاکلیٹ ایسے عناصر سے بھرپور ہوتی ہے جو جسمانی صحت کو تقویت دیتے ہیں اور امراض قلب سے متاثر ہونے کے مواقع کم کرتے ہیں۔ تاہم رات کے وقت گہرے بھوری چاکلیٹ کھانے سے صورت حال بالکل برعکس ہو جاتی ہے۔ اس وقت میں یہ برے موڈ کا باعث اور فشار خون کم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے کیوں کہ اس میں شکر کی مقدار کم اور کوکو کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

8 – کافی

بہت سے لوگ جاگنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے شام کے وقت کافی پینے کا سہارا لیتے ہیں۔ بالخصوص وہ لوگ جو رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیے کہ غذائی ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خراب عادت ہے۔شام کے وقت کافی پینے سے ہاضمے میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیفین پر مشتمل ہونے کے سبب یہ بے خوابی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کافی کا استعمال دن کے اوقات میں کیا جائے۔

9 – مُسمّی کا جُوس

مُسمّی کا جوس وٹامن”C” سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کو دن کے وقت پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور چستی کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم فولک ایسڈ اور وٹامن “D” سے بھرپور ہونے کے سبب رات کے وقت اس کو پینے سے معدے میں تیزابیت کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں جلن ہوتی ہے۔

10 – شیک

اگر آپ شکر سے بھرپور مختلف نوعیت کے شیک دن کے وقت نوش فرمائیں گے تو یہ بہت اچھا ہے اور اس سے آپ کو دن بھر جسمانی توانائی حاصل رہے گی۔ تاہم اگر آپ نے ان مشروبات کو رات کے وقت استعمال کیا تو یہ آپ کے وزن میں اضافے کا سبب ہو گا۔ اس لیے کہ جسم رات میں کوئی سرگرمی انجام نہیں دیتا لہذا رات کے وقت اس سے دُور رہنے کی کوشش کریں۔

 

Source

یہ خبر لائیک کریں