سی پیک کی تکمیل ن لیگ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے جسکی تکمیل سے چین پاکستان دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی بلکہ دونوں ممالک کی دہائیوں پرانی دوستی صدیوں تک بڑھتی رہے گی۔ تین مراحل پر مشتمل سی پیک منصوبہ کی لاگت 62ارب ڈالر ہے جو پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ساتھ معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

 

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.