انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے عبرت ناک شکست

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کی چھوٹی ٹیم بھی اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلنا شروع ہو گئی ہے اور پوری ٹیم 100 رنز کے مجموعے سے کم آئوٹ ہونا شروع ہو گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہو رہے انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 271 رنز بنائے جس کے جواب میں چھوٹے شاہین صرف 69 رنز بنا سکے اور پوری ٹیم 29.3 اوورز میں پولین واپس لوٹ آئی۔ اور یوں پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر یہی تمام ہوا اور بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.