امریکہ میں فائرنگ، 45 افراد ہلاک و زخمی

ویب ڈیسک – امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے اکیاون واقعات میں سولہ افراد ہلاک اور انتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے بیشتر واقعات میری لینڈ، میسوری اور میشیگن میں رونما ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو چونسٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں اڑتالیس ہلاک اور اٹھاّسی دیگر زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں
source