بریکنگ: پی پی پی کے وزیر نے اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کر لی

ویب ڈیسک – کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر میر ہزار خان اور انکی اہلیہ کی لاش برآمد، میاں بیوی ڈیفنس رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی۔میر ہزار خان بجارانی پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع کشمور کے علاقے کرم پور سے تھا۔ میر ہزار خان بجارانی وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ سندھ کے عہدے پر تھے۔ 4 مرتبہ ایم این اے، 3 بار رکن سندھ اسمبلی اور 1988 میں سینیٹر رہے۔ میر ہزار وفاقی وزیر دفاع، تعلیم اور ریلوے کے منصب پر بھی فائز رہے۔ اہلیہ فریحہ رزاق بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.