عوام نے دوبارہ موقع دیا تو کراچی دنیا کے لئے مثالی بنا دیں گے : نواز شریف

کراچی (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے انہیں ایک بار پھر موقعہ دیا تو کراچی کو ایسا شہر بنا دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے اپنے بیتے سے ایک بھی فرضی تنخواہ نہیں لی اور اسی وجہ سے مجھے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گےا ور ایک بار پھر مجھے مدت پوری نا کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا اور ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں، ملک میں بے گھر افراد کے پاس اپنی چھت ہونی چاہیے۔ ہم نے پاکستان میں ایک ترقی کی دوڑ شروع کی، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، لوڈشیڈنگ ختم کی، سی پیک ہم لے کر آئے لیکن میں اپنی مدت بھی پوری نہیں کرسکا، پہلے تو نکالنے کی وجہ سمجھ میں آنی چاہیے پھر مدت پر غور کیا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب کراچی والے اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں تھے لیکن شہر میں آج وہ کیفیت نہیں جو 2013 میں ہوتی تھی،  گزشتہ 4 برس کے دوران کراچی کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، اب شہر میں تشدد، بھتہ خوری، ڈکیتیاں، اغوا برائے تاوان  اور ہڑتالیں ختم ہوگئی ہیں، کراچی بھی مجھے اتنا ہی عزیز ہے جس قدر لاہور یا ملک کو دوسرا شہر عزیز ہے، کراچی کو آج لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ، پر امن اور خوبصورت ہونا چاہیے تھا لیکن لاہور کراچی والوں سے بازی لے گیا، آج جو کراچی ہونا چاہیے تھا وہ کہیں نظر نہیں آتا، ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں، اگر ہمیں عوام نے موقع دیا تو کراچی ایسا شہر بنے گا کہ دنیا دیکھے گی اور سندھ کو بھی بدلیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.