ایپل کے نئے مگر سستے آئی فون کی پہلی جھلک نظرآ گئی

ویب ڈیسک – موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل نے سال 2018 میں نسبتاً سستے آئی فون متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ مشہور ٹیکنالوجی بلاگر منگ چی کو نے نئے آئی فون کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شئیر کی ہیں۔

نئے آئی فون 6.1، 5.8 اور 6.5 کے سکرین سائز میں دستیاب ہوں گے۔ یہ آئی فونز دکھنے میں آئی فون ایکس جیسے ہی ہوں گے لیکن ان کی بیگ شیشے کی بجائے ایلومینیم دھات کی ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ آئی فونز ایپل کی نئی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی ان لاک سے لیس ہوں گے۔
مشہور ٹیکنالوجی بلاگر منگ چی کے مطابق ان آئی فونز کی متوقع قیمت 700 سے 800 ڈالرز کے درمیان ہو سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.