سوات، کبل میں خودکش حملہ 11 سکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملہ ہوا ہے جس میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خودکش حملہ فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقے کی چیکنگ کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر نے زخمیوں کو سی ایم ایچ سیدو شریف منتقل کیا۔ تاہم، ڈاکٹرز اپی سرتوڑ کوششوں کے باوجود 7 شدید زخمیں کو نہ بچا سکے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ 13 مزید زخمی ابھی سی ایم ایچ سیہدو شریف میں زیرعلاج ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سوات میں آرمی یونٹ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.