سلنڈر دھماکہ، لاہور کی فرنیچر مارکیٹ خاکستر

لاہور (ویب ڈیسک) جوہر ٹاؤن میں ایل پی جی گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے قریبی فرنیچر مارکیٹ کو جلا کر خاک کر دیا۔
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 3 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے سے ایک گاڑی، 2 موٹر سائیکلیں اور کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی تاجروں نے آگ بڑھنے کا ذمہ دار ریسکیو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کو قرار دیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.