
نواز شریف پاکستان کے لیے ناسور ہے، زرداری
ویب ڈیسک – آصف علی زرداری نے لاہور کے تاریخی موچی گیٹ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے لیے ایک ناسور ہے۔ نواز شریف نے اپنی بادشاہت مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کی جڑیں کاٹیں، اب ہم ایسے درندے کو برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے جلسے میں کہا تھا کہ ہم جب چاہیں ان کی حکومت گرا سکتے ہیں، اس بار نواز شریف کو چھوڑ دیا تو شاید اللہ بھی معاف نہ کرے۔ عوام کا حق کھانے والے ایسے درندے کو اب برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں پاکستان کی تاریخ کا تین گنا زیادہ قرضہ لیا گیا، یہ قرضہ کون اتارے گا؟
زرداری کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے کے باوجود ہم نے انہیں موقع دیا لیکن اب ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، آئندہ الیکشن میں کوئی بھی ووٹ چوری نہیں کر سکے گا۔