کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں چینی باشندہ ہلاک

ویب ڈیسک – کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ میں کار پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایک چینی باشندہ شامل ہے۔ تینوں افراد شپنگ کمپنی کے ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چینی باشندے کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص موجود تھا،جو فائرنگ کے بعد گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں ۔ چینی باشندہ جس گاڑی میں سوار تھا اسے ملزمان نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر فائرنگ کر دی۔ واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی کوشش لگتا ہے۔
source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.