ریحام سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران کے قریبی ساتھی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ویب ڈیسک – یوں تو ریحام خان اور عمران خان کی طلاق ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر الزمات کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ وہ تواتر سے عمران خان پر حملے کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کیا تو اس بار عمران خان کے قیربی ساتھی عدیل راجا اپنے لیڈر عمران خان کے دفاع میں آگئے۔ عدیل نے عمران اور ریحام کی طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کا ایک سلسلہ جاری کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی کچھ ایسی فون کالز لیک ہوئی جس میں وہ مبینہ طور پر مختلب پراجیکٹس میں سے پیسے وصول کرنا چاہتی تھی۔ دیکھیں انہوں نے کیا کہا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.