کرکٹر محمد نواز جنوبی افریقی حسینہ کو دل دے بیٹھے

ویب ڈیسک – ابھرتےہوئے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ وہ ایک جنوبی افریقی حسینہ کو دل دے بیٹھے۔

دونوں کی شادی جنوبی افریقہ میں ہی انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.