امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں: حامد کرزئی

ویب ڈیسک – افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان اور امریکا افغان جنگ کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی افغانستان کے لیے نقصان دہ نہیں ہونی چاہئیے لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے عوام کے خلاف نہیں خفیہ اداروں کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں، اس سے ہی فائدہ حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ80 کی دہائی میں سویت یونین کے ساتھ افغان جنگ کے دوران حامد کرزئی کوئی برس تک پاکستان میں رہے۔ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کے اختتام کے بعد واپس اپنے ملک گئے اور اب وہ پاکستان کے افغانستان میں سب سے بڑے مخالف نظر آتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.