قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کانفرنس کے دوران خطے کے لیے امریکی پالیسی کے تناظر میں جیو اسٹریٹجک اور سیکیورٹی معاملات پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے امریکا کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا اشارہ کرتے ہوئے قوم کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگروں کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی کے حصول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا بلکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا خصوصاً خطے کیلئے امریکی سکیورٹی سے متعلقہ پالیسیوں کے تناظر میں جیواسٹریٹجک اورسکیورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے اس کے اثرات اور نتائج پرغور کیا گیا ۔
Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.