
دنیا بھر سے 6 حیران کن تصاویر
یوں تو دنیا میں ہر روز کئی واقعات ہوتے ہیں اور ان کی تصویریں بھی بنتی ہیں لیکن بعض اوقات کیمرہ مین اتفاقآ کچھ ایسی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیتے ہیں جو دنیا کو وطیرہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں. ایسی ہی کچھ تصاویر آپ کی خدمت میں پیش ہیں.
1۔
یہ تصویر جونز ٹائون نامی قصبے کی ہے۔ جہاں 18 نومبر 1978 کو تقریباً 918 لوگوں نے اجتماعی خودکشی کی۔ اس اجتماعی خودکشی میں صرف 2 لوگ بچ سکے جنہوں نے بعد میں بتایا کے مر جانے والے تمام لوگوں نے “انقلابی خودکشی” سائنائیڈ زہر کھآ کر کی۔
2۔
اکتوبر 2013 میں دو انجینئِرز نیدرلینڈزمیں ایک پن چکی پر 220 فٹ کی بلندی پر کام کر رہے تھے تبھی پن چکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ زیر نظر تصویر ان دونوں انجینئیرز کی آخری زندہ تصویر ہے۔
3۔
زیر نظر تصویر 1912 میں قتل کئے جانے والے ویمپائر کی ہے۔ اس ویمپائر کا نام اگسٹا ڈیلگرینج تھا اور اس پر 40 لوگوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ آخر کار 1912 میں اسے دل میں لکڑی کا کیل ٹھوک کر موت کے گھات اتار دیا گیا۔ یہ طریقہ یورپ میں پرانے وقتوں میں ویمپائرز کو مارنے کے لئے استعمال کیا جاتا۔ اگسٹا کے دل کو حنوط کر کے رکھ لیا گیا۔
4۔
مقتول نے اپنے قاتل کو گرفتار کروا دیا۔ جی ہاں یہ تصویر مقتول فلپائن کے سیاستدان رینالڈو نے عین اس وقت لی جب ان کا قاتل ان پر گولی چلانے والا تھا۔ تصویر میں ایک شخص کو پستول تانےدیکھا جا سکتا ہے۔
5۔
تانا توراجا میں قبیلہ ایسا بھی ہے جو ہر سال کے ایک خاص دن اپنے تمام مرجانے والوں کو قبروں سے نکال کر نئے کپڑے پہناتے ہیں اور سارا دن ان کے ساتھ ایسے گزارتے ہیں جیسے وہ اب بھی ان کے درمیان ہوں۔ ہے نا عجیب بات
6۔
دنیا کی سب سے حسین خودکشی، جی ہاں آپ نے سہی پڑھا اب جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایولین مکہیل نامی خآتون کی ہے جس نے 1947 میں امریکا کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ 86ویں منزل سے کود کر جان دے دی۔ لیکن وہ جس ادا سے نیچے کھڑی لمیوزین گاڑی پر گر کر اس جہان سے رخصت ہوئیں اسے دنیا کی حسین ترین خودکشی کا نام ملا۔
Image Source: Google Images