ڈرون حملے میں طالبان لیڈر سجنا محسود ہلاک

ویب ڈیسک – شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹی ٹی پی کے نائب امیر بھی شامل ہیں ۔

مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے اور ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے امیر خان سید عرف سجنا محسود کو یکم نومبر 2013 میں پاکستانی طالبان کا نیا امیر نامزد کیا گیا اور یہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا ۔

40 سالہ سجنا کو کراچی میں بحریہ کی بیس پر حملے میں ملوث خیال کیا جاتا ہے جبکہ انہیں 2012 کے بنوں جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *