
جانتے ہیں دفاع کیسے کرنا ہے: احسن اقبال
ویب ڈیسک – پاکستان کے وزیرداخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں صحافیوں کیساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے تاہم سازش کی فکرنہیں، اپنا گھرمضبوط کرنا چاہتے ہیں، عزت نفس والی قوم ہیں، برطانیہ سے آزادی اسی لیے حاصل کی، پاکستان اورامریکا کے سیکیورٹی خدشات ختم ہونا چاہئیں، امریکا سے امداد نہیں آبرومندانہ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پابندیوں کا نقصان پاکستان کے ساتھ امریکا کو بھی ہوا، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے بدترین امریکی پابندیوں کا سامنا کیا، پاکستان کودباؤمیں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ ی ہے ۔ ہماری حکومت ملک میں امن وامان واپس لے آئی، دہشتگرد اچھا یا برا نہیں، دہشتگرد تو دہشتگرد ہے، دہشتگرد سب کےدشمن ہیں ، عالمی برادری ان کے خلاقف مل کرمقابلہ کرے، دہشتگردوں کے خلاف معلومات دیں پھر ہم کاروائی کریں گے۔