مریم نواز کے نیچے کام نہیں کر سکتا: چوہدری نثار

ویب ڈیسک – مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بچی ہیں اور وہ بچوں کے نیچے کام نہیں کر سکتے. انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں اور بہت سے سنئیر رہنما موجود ہیں اور ان کی موجوگی میں مریم نواز کی جی حضوری نہیں کی جا سکتی.
چوہدری نثار کے نواز شریف اور دیگر رہنمائوں سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں. لیکن اب ان اختلافات میں شدت آتی نظر آرہی ہے. چوہدری نثار اپنی پارٹی پالیسی سے شدت اختلافات رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے اکثر رہنمائوں کی عدلیہ اور فوج مخالف پالیسی پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں.
خود میاں نواز شریف بھی چوہدری نثار سے خفا نظر آتے ہیں، حالانکہ چوہدری نثار بارہا پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کا اعلان کر چکے ہیں. بہرحال مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کافی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے.
مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا چوہدری نثار کا سخت مخالف ہے جس میں پرویز رشید اور خواجہ آصف جیسے رہنما شامل ہیں اور یہی لوگ مریم نواز کے حامی اور آج کل نواز شریف کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں.
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چوہدری نثار کا پارٹی پالیسی پر کھل کر تنقید کرنا ن لیگ کے لئے اس سال ہونے والے الیکشنوں میں کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *