معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک – معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ وہ آج صبح اپنے گھر میں موجوتھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں ںے قانون کے شعبے میں قدم رکھا ۔


وہ کئی سال مسلسل جدوجہد کرنے کے بعد سپریم کورٹ بار کی صدر بھی بنیں۔ انہوں نے 1978 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا ۔ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے بانیوں میں شمار کی جاتی تھیں ۔ عاصمہ جہانگیر کو 1995 میں مارٹن انالز اور 2010 ء میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، اعتزاز احسن، چیف الیکشن کمشنر، خورشید قصوری اور مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *