قاضی واجد سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

ویب ڈیسک – ٹی وی اور سٹیج کے لیجنڈ اداکار قاضی واجد آج کراچی میں دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے۔ انہوں نے سیکڑوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، قاضی واجد کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ ہوا۔ اسی دوران سٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا جن میں خواجہ معین الدین کا ڈرامہ تعلیم بالغان ان کی پہچان بنا۔
قاضی واجد کی نماز جنازہ گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائشگاہ کے ساتح مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔ قاضی واجد کو عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شوبز کی متعدد شخصیات نے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی۔
قاضی واجد کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، ان کہی، تنہائیاں، تعلیم بالغان، کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، دھوپ کنارے، تنہائیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔ سینئر اداکار قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں کے علاوہ چند فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔
قاضی واجد کو 1988ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔ قاضی واجد کو اردو ادب سے بھی بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثرادبی محفلوں میں شرکت کرتے تھے۔ قاضی واجد کے انتقال سے ٹی وی کے شعبے میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کبھی پُر ہوسکے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.