روسی مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، کوئی زندہ نہ بچ سکا

ویب ڈیسک – روس کے دارالحکومت ماسکو کے دوموددیدوو ائیر پورٹ سے 71 مسافروں کے ساتھ پرواز لینے والا ساراتوف ائیر لائنز کا مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہطیارہ پرواز کے 2 منٹ کے بعد راڈار سے غائب ہو گیا۔
رشئین انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ساراتوف ائیر لائنز کا ‘آنتونوف An-148 ‘ مسافر بردار طیارہ ماسکو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔امدادی ٹیموں کے جاری کردہ اعلان کے مطابق طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے اور 71 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے حادثے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے سے متعلق خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

source

Image Source: www.cnn.com

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.