ملک بھر میں بارش اور برف باری، سردی میں اضافہ

ویب ڈیسک – جاتے جاتے سردی ایک بار پھر اپنا زور دکھا رہی ہے۔ گزشتہ رات سے لاہور سمیت ملک بھر میں بارش اور برف کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سے ملتان، کراچی، ظاہر پیر، بستی چھینہ، چوک بہادر پور، رحیم یار خان، کوٹ سلطان، لیاقت پور، بارو کھوسہ، صادق آباد، بہاولپور، کمالیہ، گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔


بلوچستان کے علاقے چاغی اور خضدار میں ہلکی بارش نے سردی کو بڑھا دیا، وادی زیارت اور کوڑک ٹاپ پر برفباری بھی ہوئی۔ مالاکنڈ ڈویژن اور چترال کے پہاڑوں پر برفباری سے کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *