کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک (نیوز لائونج) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ملحقہ لانگوآباد میں نا معلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے چار اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.