ہم نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے: جنرل باجوہ کا کابل میں خطاب

ویب ڈیسک (نیوز لائونج) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں بچے کھچے دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں، دہشتگرد مؤثر بارڈر سکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا ملک بھی دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔ جنرل باجوہ

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.