ظالم کا ساتھ نہیں دے سکتا، زینب کے قاتل کا وکیل کیس سے دستبردار

ویب ڈیسک (نیوز لائونج) کب کس کا ضمیر جاگ جائے کوئی نہیں جانتا۔ لیکن اگر صحیح وقت پر جاگ جائے تو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہی ننھی زینب کے قاتل عمران کا کیس لڑنے والے وکیل کے ساتھ۔
ملزم کے وکیل مہر شکیل ملتانی نےکہا ملزم عمران نے مجھے بھی گمراہ کیا ہے، ملزم عمران ہی زینب سمیت 9 ننھی بچیوں کا قاتل ہے میں ظلم کا ساتھ نہیں دے سکتا، ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے .
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزم کو نیا سرکاری وکیل مہیا کر دیا۔ آئندہ 2 سے 3 روز میں زینب قتل کیس کے فیصلے کا امکان ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہونے پر کل ملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.