
محمد عامر کا بھارتی کھلاڑی کو ٹوئٹر پر پیغام
ویب ڈیسک (نیوز لائونج) پاک بھارت کرکٹ میچز ہمیشہ سے ہی شائقین کے لئے بہت دلچسپی کا حامل ہوتے ہیں. گرائونڈ میں بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک دوسرے کے دشمن نظر آرہے ہوتے ہیں اور اپنے ملک کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں. لیکن آف دا فیلڈ ان کی دوستی کا کم ہی لوگوں کو پتا ہوتا ہے. گرائونڈ سے باہر دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں.
ایسا ہی کچھ ٹوئٹر پر دیکھنے میں آیا جب بھارتی کھلاڑی سریش رائنا نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سائوتھ افریقہ جانے کا اعلان کیا. اس کے جواب میں پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر محمد عامر نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اس دورہ سائوتھ افریقہ میں اچھا پرفارم کریں.
En route Joburg . ✈️ can’t wait to get started . 💪 @ Dubai International Airport https://t.co/nG8XUYsNqG
— Suresh Raina (@ImRaina) February 15, 2018
Good luck bro do well👍👍👍
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 15, 2018