آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 243 ہدف حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

سپورٹس ڈیسک (نیوز لائونج) نیوزی لینڈ میں شروع ہوئی سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزلینڈ 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اووروں میں 243 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے صرف 49 گیندوں پر سینچری داغی۔

جواب میں آسٹریلیا نے 244 رنز کا ہدف صرف 18.5 اورون میں پورا کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ آسٹریلیا کا حاصل کر دیا ہدف کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کردہ سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈی آرکی شورٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم انگلینڈ کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.