کوہلی کی ایک اور سنچری، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

سپورٹس ڈیسک – سنچورین میں چھٹے ہوئے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-5سے جیت حاصل کر لی. اس میچ کی خاص بات بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 35ویں سنچری تھی. کوہلی نے ایک بار پھر تیز ترین سنچری بنا کر جنوبی افریقی بائولرز کا بھرکس نکال دیا.

آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی. جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 204 رنز پر آئوٹ ہوگئی. جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی برق رفتار سینچری کی بدولت 205 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں حاصل کرلیا.
پاکستان کے بعد بھارت دوسری ایشیائی ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے.
ویرات کوہلی نے 207 میچوں میں 58.26 کی اوسط سے اب تک 9659 رنز بنائے ہیں جس میں 35 سنچریا اور 46 نصف سنچریاں شامل ہیں.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.