عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت صرف گندے مسجز: سینیٹرمشاہد اللہ خان

ویب ڈیسک (نیوز لائونج)‌ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے بارے میں کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت صرف گندے مسجز ہیں جو انہیں ان کے سابق چئیرمین عمران خان نے بھیجے تھے.
اس سے پہلے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں فوج کے اور عدلیہ کے خلاف بولنے کی بدولت سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی آفر کی ہے.
عائشہ گلالئی نے اس پہلے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی لودھراں میں جیت ان کی بدولت تھی.
سینیٹر مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی شہرت کی بھوکی ہیں اس لئے وہ ایسی باتیں کر رہی ہیں.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.