عینک والا جن کا زکوٹا وفات پا گیا

ویب ڈیسک – مشہور زمانہ ڈرامہ عینک والا جن کا ایک اور کردار اس دنیا سے رخصت ہو گیا. عینک والا جن میں زکوٹا کا کردار ادا کرنے والے منا لاہوری طویل علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے. وہ ایک لمبے عرصے سے فالج ک مرض میں مبتلا تھے.

عینک والا جن 90 کی دہائی میں بچوں کا مقبول ترین ڈرامہ تھا. لیکن اس کی مقبولیت نا صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں تھی.

منا لاہوری نے زکوٹا جن کا کردار ایک عرصہ تک بخوبی نبھایا. زکوٹا جن کا ڈائیلاگ ‘ مجھے کام بتاو میں کیا کروں میں کس کو کھاوں’ ہر زبان زد عام تھا.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.