میکسیکو: 7.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔

امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ میکسیکو میں پچھلے سال ستمبر میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.