
جی چاہتا ہے آپ لوگوں کا منہ چوم لوں، نواز شریف
ویب ڈیسک (نیوزلائونج) آج لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ساتھ لودھراں کے عوام کا ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، وہ بار بار لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے اور کہاں کہ ‘جی چاہتا ہے آپ کا منہ چوم لوں’ .
نواز شریف نے کہا مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، لاڈلا کہتا ہے ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آ گیا لیکن اب قوم اسے سبق سکھائے گی۔
نواز شریف بولے، میں آج، شہباز، حمزہ اور مریم کو لے کر آپ سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، مجھے سب نے کہا کچھ دن ٹھہر جائیں مگر میں نے کہا دیر سے گئے تو کیا گئے؟
جلسے کے دوران کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگائے مگر نواز شریف سرائیکی میں بولے، بھائی! میں کوں کڈ دتا نیں ۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، پانچ سال میں ایک میٹرو بس نہیں بنا سکے، کوئی ان سے پوچھے کہ 5 سال کہاں تھے؟ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، کراچی میں حکومت کسی اور کی ہے مگر وہاں بھی کام ہم کر رہے ہیں، وہاں بھی دہشتگردی ہم نے ختم کی ہے۔