ساجد حسن کے زخمی سر کی سرجری

ویب ڈیسک (نیوزلائونج) معروف اداکار ساجد حسن کو بال لگوانا مہنگے پڑگئے تھے۔ چند دن پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ہونے والے انفیکشن دیکھایا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ سے وہ شدید تکلیف کا شکار ہیں۔
گزشتہ روز ساجد حسن نے سوشل میڈیا پر ایک اورویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتا یا ہے کہ ضیاء الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ان کے سرکی سرجری کی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.