جو 40 سال پہلے بویا گیا وہی کاٹ رہے ہیں : جنرل باجوہ

ویب ڈیسک – جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے شہر میونخ میں جاری تین روزہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد افغان مہاجرین کیمپوں کو دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان وہی کاٹ رہا ہے جو 40 سال پہلے بویا گیا تھا جب بڑی تعداد میں لوگوں کو مسلح کیا گیا اور نظریاتی طور پر انتہا پسند بنایا گیا اب انھیں وہ پسند نہیں ہیں تو اسے فوری طور ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اب عالمی مسئلہ ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے بھی عالمی سطح پر جدوجہد کرنا ہو گی۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں خود مختار ملک ہیں اور دونوں کی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نے پاکستان میں مقیم 27 لاکھ افغان پناہ گزین کی افغانستان واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *