ایران کے مسافر طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک – ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ آج صبح تہران یاسوج فضائی روڈ پر سانحہ کا شکار ہو گیا، طیارے پر 65 افراد سوار تھے جن کی کوئی خبر نہیں.
اطلاعات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے یاسوج کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقے میں آج صبح سانحہ کا شکار ہوا۔ بد قسمت طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا۔
امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ طیارے میں 65 مسافر سوار تھے جن کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے.

Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.