بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو ایک اور شکست

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے دی


سپورٹس ڈیسک (نیوز لائونج) جنوبی افریقہ کے دورہ پر گئی بھارتی ٹیم اپنی بہترین فارم میں ہے. ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو دھول چٹانے کے بعد اب بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا ہے. آج جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے دی.

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 203 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا. بھارت کی جانب سے شکھر دھون نے 72 رنز کی اننگز کھیلی.
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 205 رنز کے تعاقب میں 175 رنز ھی بنا سکی. اگرچہ ہینڈرکس نے 70 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نا کر سکے. بھارت کی جانب سے بھونویشنش کمار نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اووروں میں صرف 24 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی. انہوں نے نہ صرف بھارت کو فتح دلوائی بلکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے. بھارت نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.