
پرفارمنس آف دی ائیر 2017، فخرزمان اور محمد عامر ایوارڈز لے اڑے
سپورٹس ڈیسک (نیوز لائونج) ای ایس پی کرک انفو بیسٹ پرفارمنس آف دی ائیر2017 ایوارڈز میں پاکستانی کھلاڑی اپنی چیمپئینز ٹرافی فائنل میں پرفارمنس کی وجہ سے چھائے رہے اور فخرزمان نے بلے بازوں جبکہ محمد عامر نے بہترین بائولر کا ایوارڈ جیت لیا۔
ای ایس پی کرک انفوایوارڈز کی لسٹ سٹیو سمتھ، نیتھن لیآن، ہتھر کنائٹ فخر زمان اور محمد عامر نے ایوارڈ میلا لوٹ لیا۔ فخرزمان کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں کی گئی سینچری پر بہترین بلے باز کا ایوارڈ ملا انہیں 4 بار ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بھارتی بلے بار روہت شرما پر فوقیت دی گئی۔
جبکہ گیند بازوں پاکستان کے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کروانے والے محمد عامر کو بھی چیمپئینز ٹرافی فائنل 2017 میں بہترین بائولنگ کروانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ محمد عامر کی 3 گیندیں جن پر انہوں نے بھارتی بلے بازوں روہت شرما، ویرات کوہلی اور شکھر دھون کو آئوٹ کیا تھا سال 2017 کی بہترین بالز قرار پائیں اور اسی بنائ پر وہ بہترین گیند باز ٹھہرے۔