سلیکشن نہ ہوئی، انڈر 19 کرکٹر نے خودکشی کر لی

ویب ڈیسک – کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر، کراچی کے نوجوان انڈر 19 کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے صدمہ سے خودکشی کر لی. محمد زریاب جو کہ سابق پاکستانی بیٹسمن عامر حنیف کے بیٹے تھے کراچی انڈر 19 کی جانب سے کھیلتے تھے اور گزشتہ ماہ لاہور میں کراچی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ بھی لے رہے. لیکن محمد زریاب کو انجری کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا تھا.
عامر حنیف کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور پریشر کی وجہ سے کہ ہے اور میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی اور نوجوان وہ سب فیس کرے جو میرے بیٹے نے کیا.
PHOTO CREDIT: FACEBOOK/ Mohammad Zaryab

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.