دبئی میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی

سپورٹس ڈیسک – دبئی میں ہوئی ایک تقریب میں چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی رونمائی کی. تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں اور عہدیداران نے شرکت کی. تقریب میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سمی، مصباح الحق، برینڈن مکلم اور عماد وسیم نے شرکت کی.

فائنل ٹرافی کے علاوہ اس منعقدہ تقریب میں پی ایس ایل مین آف دی میچ ٹرافی، ٹاپ سکور ٹرافی، ٹاپ وکٹ ٹیکر ٹرافی، مین آف دا سریز ٹرافی اور بہترین وکٹ کیپر ٹرافیوں کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی.

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ہفتے سے متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں سے ہو رہا ہے. ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشار زلمی، کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے علاوہ ملتان سلطان کی نئی ٹیم شرکت کر رہی ہے.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.