آئین پارلیمنٹ سے بھی اوپر ہے: جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے مگر اس سے اوپر آئین بھی موجود ہے،ہر ادارے کی حدود مقرر ہیں ایوان اگر بنیادی حقوق سے متصادم قوانین بنائے تو عدالت اُس کے جائزے کا اختیار رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ایسا قانون نہیں بنا سکتی جو بنیادی حقوق سے متصادم ہو. اگر ایسا کوئی قانون بنا تو سپریم کورٹ کے پاس اُس کی نظر ثانی کا اختیار بھی ہے۔

کچھ اخبارات میں عدلیہ کے حوالے سے شائع کی جانے والی خبروں کے حوالے سے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران پوچھے جانے والے سوالات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سرخیوں میں لگایا جاتا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ درست عمل ہے؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں کروڑوں عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں مگر انہیں عدالتوں کی جانب سے چور کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.