
عدلیہ کوبچانے کیلئے عوام کوسڑکوں پرلاؤں گا، عمران
ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف آج پشاور میں ارباب نیاز سٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومتی وزراء کے عدلیہ اور ججوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عدلیہ کی کے تقدس کی حفاظت کے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ سنا دیا۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی صفائی پیش کرنے کے بہت مواقع ملے لیکن انہوں نے عدلیہ مخالف بیانات دے کر سب ضائع کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ 1997میں نوازشریف اور ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، مافیا کی طرح نوازشریف نے پیسے دے کر کوئٹہ بینچ ججز سے فیصلہ لیا تھا ، نوازشریف کو 300ارب روپے کے جواب دینے ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ روز چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک چینل کو انٹریو دیتے ہوءے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کےخلاف ہاتھ ہلکا رکھا جس کی وجہ سے نواز شریف شیر بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ چیزیں تھیں مگر نواز شریف کو اقامے پر نا اہل کیا گیا جس کا نوازشریف نے فائدہ اٹھایا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیے جانے والے عدالتی فیصلے پر تنقید کرکے عوام کو حیرانکردیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ بھی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پہلے ہی حملے کی زد میں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کیس پاناما کا تھا مگر سزا اقامے پر ہوئی، عدلیہ نے اقامے پر کمزور فیصلہ دیا، اتنی زیادہ چیزیں تھیں مگر نواز شریف کو اقامے پر نااہل کیا گیا جس کا نواز شریف نے فائدہ اٹھایا، نواز شریف نے 28 جولائی کے بعد اداروں پر تنقید شروع کردی اس پر عدالت نے توہین کا نوٹس ہی نہیں لیا اور نواز شریف شیر بنتے چلے گئے۔
کپتان ہمیشہ اپنی پریس کانفرنسز اور جلسوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے رہے ہیں مگران کے اس نئے بیان نے ان کے سابق بیانات کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔