میرا نام بھی چھیننا چاہو تو چھین لو، نواز شریف کی للکار

ویب ڈیسک – سابق نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کا فیصلہ میرے لئے غیر متوقع نہیں تھا. مجھے اقامہ پر نکالا گیا، مجھ سے وزرت اعظمیٰ چھین لی گئی اور اب مجھے پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا.
اس موقع پر سابق نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف کافی غصہ میں نظر آئے انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام محمد نوازشریف ہے اب آئین میں کوئی ایسی شق ڈھوںڈو کے میرا نام بھی مجھ سے چھین لیا جائے. انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے ان اقدام نے حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے.
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن کیس میں نواز شریف کو پہلے وزارت اعظمیٰ سے فارغ کیا اور کل انہیں پارٹی عہدہ رکھنے سے بھی نااہل قرار دے دیا تھا.

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.